عراق میں لومڑ نے وزارت تیل کے دفاتر پر دھاوا بول دیا

   


بغداد:کام کے اوقات میں کوئی جانور دفتر میں آجائے تو کیا حالت ہوتی ہے۔ اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔ عراق میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک لومڑ نے وزارت تیل کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اس مضحکہ خیز صورتحال کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ غیر متوقع مہمان میزوں اور کرسیوں کے درمیان گھوم رہاہے اور لوگوں کی آوازوں میں خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں لوگوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ لومڑ فائلوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا بھی دکھائی دیا۔یہ ویڈیو کلپ جسے دفتر میں ایک ملازم نے فلمایا تھا عراق میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر پھیل گیا۔ اس کے بعد عراق میں سیاست دانوں کا مذاق اڑانے کی مہم شروع ہوگئی۔