عراق کے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ملتوی

,

   

بغداد ۔ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا دورہ سعودی عرب مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عراق سعودی عرب کے لیے انتہائی اہم ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے ریاض کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے باہمی اتفاق سے اس اہم دورے کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سلمان بن عبد العزیز کے دواخانہ سے ڈسچارج ہونے کے بعد تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عراقی وزیراعظم نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے، یہ بات ہمارے لیے قابل قدر ہے۔