عربی زبان پر دسترس پر ہندوستانی کو دبئی کا گولڈن اقامہ

   

دبئی : یو اے ای میں مقیم ایک ہندوستانی شہری کو دبئی حکومت نے عربی زبان پر عبور حاصل کرنے پر گولڈن اقامہ جاری کردیا ہے۔ نسیم حمزہ احمد کو اماراتی ادارہ برائے رہائشی اُمور کی جانب سے بہترین عربی زبان بولنے اور مثالی ترجمہ کرنے پر گولڈن اقامہ کا حقدار قرار دیا گیا۔ نسیم نے کہاکہ وہ بیحد مسرور ہیں اور مزید اخلاص کے ساتھ عربی زبان کی خدمت کریں گے۔