عرب دنیا ہندوستان کو شاہ رخ خان کا ملک کہتی ہے

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے بارے میں عرب ملک شام سے ایک ویڈیو شائع کی ہے۔مداح نے یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ایک پہچان تو ہندوستان کی عرب ممالک میں ہے شاہ رخ خان ۔ مداح نے مزید لکھا کہ دنیا کی 80 فیصد آبادی ہندوستان کو ( شاہ رخ خان کے ملک کے نام ) سے جانتی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلاگر ملک شام کے کچھ بچوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ہند یا ہندوستان کے بارے میں جانتے ہیں؟ لیکن جیسے ہی بلاگر ان بچوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟ تو وہ بچے خوشی سے کھلکھلاتے ہیں اور زور سے اداکار کے نام کا نعرہ لگاتے ہیں۔جوہندوستانی بلاگر اس ویڈیو میں بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، اسی بالاگر کی ایک اور ویڈیو فیس بک پر بھی وائرل ہے۔ فیس بک پر وائرل ویڈیو میں بلاگر نے بتایا ہے کہ شام میں انہیں شاہ رخ خان نے بچا رکھا ہے، شام میں آپ کو پولیس روکے یا کوئی بھی روکے شاہ رخ خان کا نام سنتے ہی چھوڑ دیتے اور بڑی عزت دیتے ہیں۔ بلاگر نے کہا ہے کہ شام میں جتنے شاہ رخ خان کے مداح ہیں شاید اتنے ہندوستان میں بھی نہیں ہیں۔