عرس حضرت سیدشاہ احمد قتال حسینی ؒ،نارائن پیٹ میں 15 نومبر کو علمی سمینار

   

نارائن پیٹ : 11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی کے بموجب خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 15 نومبر بروز چہارشنبہ بعدنماز مغرب تا عشاء 549 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کے ضمن میں علمی سمینار منعقد ہوگا۔صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلیکریں گے، علماء جامعہ نظامیہ اپنے مقالات پیش کریں گے۔ مولانا سید زبیر ہاشمی استاذ جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان ’’اسلام وجدیدمعاشی مسائل‘‘مولانا حافظ عبدالشکور کامل جامعہ نظامیہ واستاذ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن حیدرآباد بعنوان’’ تعلیمی بیداری اور موجودہ مسلمان)‘‘ مقالات پیش کریں گے۔بعد سمینار شرکا کے لئے لنگر غوثیہ(طعام) کا انتظام خانقاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں رہیگا۔