عرس شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانی ؒقاضی پیٹ

   


صندل مالی ، چراغاں و محفل سماع ،سجادہ نشین مولاناخسرو پاشاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) ہندوستان کے مشہور و بزرگ صوفی حضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی قادری قاضی پیٹ کا سالانہ عرس مبارک کا بروزہفتہ 24 ستمبر 26 صفر المظفر سے 3 روزہ عرس تقاریب کا شاندار پیمانہ پر آغاز ہورہا ہے۔ 24 ستمبر بروز ہفتہ 26 صفرالمظفر کو صندل مالی بڑے گھر سے رات 11.30 بجے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ سجادہ نشین حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اور مریدین و عقیدتمندوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں چوراہوں سے گذرتے ہوئے بارگاہ شریف کو رات دیر پہونچیں گے اور مزار اقدس پر صندل مالی پیش کریں گے ۔ 25 ستمبر بروز اتوار 27 صفر المظفر کو عرس مبارک چراغاں و فاتحہ خوانی پیش کی جائیگی ۔ اس کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی۔ 26 ستمبر بروز پیر 28 صفر المظفر بداوا فقراء و ضربات رفاعیہ سے اپنے کرامات پیش کریں ۔ بعدازاں محفل سماع کے بعد عرس شریف کا اختتام عمل میں آئیگا ۔ اس سلسلہ میں سجادہ نشین حضرت سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے نمائندہ سیاست شاہنواز بیگ سے ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ سالانہ عرس شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس عرس شریف میں ہندوستان کے مختلف مقامات سے سجادگان مریدان عقیدت مند مشائخین اور دیگر حضرات کی کثیر تعداد شرکت کرینگی جس کے پیش نظر بارگاہ شریف کے اطراف و اکناف صاف صفائی بلدیہ کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ دیگر محکمہ جات کی جانب سے سڑکوں مرمت ، برقی سربراہی ، پینے کا پانی و دیگر انتظامات بڑے زور و شور سے جاری ہے ۔ ضلع کے اعلی عہدیدار بالخصوص محکمہ بلدیہ کمشنر ضلع انتظامی سے اپیل کی گئی ہے۔ اس عرس شریف کے پیش نظر مزید انتظامات کیلئے اپنی خصوصی دلچسپی لیں تاکہ زائرئن کو کسی طرح کوئی پریشانی نہ ہو ۔ اس عرس شریف میں پچاس ہزار سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے ۔ عقیدتمندوں و زائرین کی سہولت کیلئے وسیع تر انتظامات کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ میڈیکل کیمپ ، پینے کا پانی سربراہی و قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن تا درگاہ شریف تک خصوصی بسوں کا انتظام کیا جائے ۔ محکمہ پولیس سے اپیل کی جاتی ہے وہ اس مبارک موقع پر وسیع تر انتظامات کا جائزہ لیا جائے ۔