عرس شریف

   

ظہیرآباد ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیر طریقت حضرت سید محمد گوہر علی شاہ قادری اعجازی المعروف حضرت سید محمد سلیمان علی شاہ قادری کے 23 ویں عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب کا آغاز 14/ جنوری کو گوہر نگر عقب بھارت پٹرول پمپ راچنا پیٹ ظہیرآباد میں ہوگا جب کہ 16/ جنوری کو اختتام عمل میں آئیگا ۔ صندل شریف 14/ جنوری کو محمد سید بابا قاضی عرف ممتاز قاضی کے مکان موقوعہ راچنا پیٹ سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچے گا جہاں سجادہ نشین سید محمد ثابت علی شاہ قادری المعروف سید محمد ذاکر علی شاہ قادری مراسم صندل انجام دیں گے ،جب کہ 15 جنوری کو بعد نماز فجر طعام عام کا نظم ہوگا اور شام میں چراغاں اور بعد نماز عشا ء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ سہ روزہ تقاریب کے آخری دن 16/ جنوری کو بعد نماز فجر تلاوت قرآن پاک و فاتحہ خوانی و تقسیم تبرک عمل میں آئے گی۔ عوام الناس و جمیع وابستگان سلسلہ و معتقدین سے عرس شریف کی تقاریب میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔