عرس شریف

   

حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( راست ) حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ کے عرس کی سہ روزہ تقاریب یکم، 2 اور 3 ستمبر کو ریاض مدینہ آستانہ حضرت یحییٰ پاشاہ ؒ میں مقرر ہے۔یکم ستمبر کو بعد نماز عصر بارگاہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ قدس سرہ یکم ستمبر کو بعد نماز عصر بارگاہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ قدس سرہ سے جلوس صندل برآمد ہوکر براہ فتح دروازہ ، ریاض مدینہ مصری گنج پہنچے گا اور ختم قرآن مجید کا مغرب تک اہتمام رہے گا۔ بعد نماز مغرب محفل سماع منعقد ہوگی۔ مولوی سید حسن محی الدین خواجہ میاں پاشاہ کا وعظ ہوگا۔ اس کے بعد جلسہ قرأت ہوگا۔ 2 ستمبر کو بعد نماز عصر تا مغرب پھر بعد مغرب تا عشاء محفل سماع منعقد ہوگی۔ 3ستمبر 5 صفر ہفتہ کو فجر کی نماز سے مجلس تلاوت قرآن 11 بجے دن تک جاری رہے گی۔ ختم پنچ آیت کے ساتھ ہی ظہر تک محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ ہر سہ روز زائرین کیلئے بعد محافل تناول تبرک کا اہتمام رہے گا۔
٭٭ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد ال حسینی قبلہؒ نبرہ خواجہ دکن بندہ نواز گیسو دراز کا عرس شریف کے تقاریب کا آغاز جھیلہ شریف سے ہوچکا ہے ۔ عرس شریف 13 تا 16 صفر ا لمظفر کے انتظامات قاری حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی آستانہ عالیہ مصری گنج کی نگرانی میں تیزی سے انجام پا رہے ہیں ۔ عرس شریف کے موقع پر حسب عملداری اندرون احاطہ آستانہ عالیہ میں نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں اسٹال بلا معاوضہ دیئے جائیں گے ۔ اسٹال ہولڈرس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ قبل از وقت اپنی جگہ محفوظ کروالیں۔