عرش محل میں طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ عرش محل میں ایک لڑکی نے مشتبہ انداز میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ نشاط بیگم جو عرش محل علاقہ کے ساکن خواجہ قدیرالدین کی بیٹی طالبہ بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ لڑکی مکان میں اکیلی تھی اس کے والدین کش باغ سے جب واپس ہوئے تب اس لڑکی کی خودکشی کا علم ہوا۔