یوں تو شہر میں کئی ٹراویلنگ ایجنسیاں اپنے اپنے طور پر عازمین حج کی خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپس پرانی حویلی کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے تقریباً 24برسوں سے یہ ادارہ عازمین حج و معتمرین کی خدمات بڑے ہی نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیتا آرہا ہے ۔ ادارہ کے ذمہ دار خادم الحجاج حافظ محمد افضل کا کہنا ہے کہ
ہم یہ دعویٰ نہیں کر تے کہ خالصتاً عازمین کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔ ایسا کہنا مبالغہ ہو گا۔ کیونکہ اخراجات کی پا بجائی کو بھی مدنظر رکھ کر تجارتی نکتہ نظر بھی ملحوظ رکھنا ہو تا ہے۔ ہر سال کچھ گروپس تجارتی مقصد لئے وجود میں آتے ہیں اور عازمین کو کم سے کم خرچہ میں حج کروانے کا جھوٹا وعدہ کر کے رفو چکر ہو جا تے ہیں اور عازمین کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیتے ہیں۔اس لیے عازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کم خرچ کی لالچ میں نہ آئیں اور اپنی قیمتی جمع پونجی کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔
الحمد للہ ہم نے24برسوں میں شہر و اضلاع کے عازمین میں ایک اعتماد کی فضاء بنائی ہے اور عازمین ہم پر بھروسہ کر تے ہیں۔
عازمین کی سہولت کی خاطر حج 2023ء کے لئے ہم نے مختلف گروپس ترتیب دئیے ہیں۔ نان شفٹنگ گروپ حرم پاک سے قریب، پانچ سومیٹر کی قربت پر جو 28یوم پر مشتمل ہو گا۔ مدینہ منورہ میں قیام ہوٹل مرکزیہ میں گیٹ نمبر7کے قریب رہے گا۔
NRI’sاور مصروف ترین عازمین کیلئے 12تا18یوم کا خصوصی پیاکیج اس کے علاوہ اکنامک پیاکیجس بھی فراہم کئے گئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں۔
ان تمام گروپس کا قیام حرمین شریفین میں قریب کی ہوٹلوں میں رہے گا علماء اور خادمین کی ہر وقت رہنمائی و رہبری کے ساتھ ساتھ حیدرآبادی طعام کا بھی نظم ہو گا۔
عرفات ٹورس کا نصب العین کم خرچ اور معیاری خدمات ہیں۔ منسٹری آف مینارٹیز افیرس نئی دہلی گورنمنٹ آف انڈیا کا مسلمہ ادارہ ہے اسی لئے کوئی بھی عازم حج ہمارے ادارہ سے پورے اعتماد و بھروسے کے ساتھ رجوع ہو سکتا ہے ۔ انشاء اللہ ہم بہتر سے بہتر خدمات عازمین حج کو فراہم کر نے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے عازمین حج عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپ ، روبرو سابق کمشنر آفس پرانی حویلی پر ربط پیدا کریں۔فون : 8686633846 ۔ 9700240261