عرفان کا پرانا ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں نے بابیل کے پوسٹ کو جذباتی تبصروں سے لبریز کردیا
ممبئی۔عرفان خان کے بیٹے بابیل مرحوم اداکارہ کے سوشیل میڈیا پر وہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں جو کسی نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔
حالیہ دنوں میں بابیل نے عرفان کے مداحوں کے ساتھ ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں ”دی لنچ باکس“ کے اداکار کو برفیلی سرد پانی میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
عرفان کا پرانا ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں نے بابیل کے پوسٹ کو جذباتی تبصروں سے لبریز کردیا۔اداکارہ وپن شرما نے پوسٹ پر ردعمل پیش کیا او رلکھا کہ”عرفان کو تیراکی سے محبت تھی‘ ڈسکوری آف انڈیا کی شونٹگ کے دوران ہم دونوں ایک ساتھ فلم سٹی میں تھے۔
وہاں پر ایک چھوٹا تالاب تھا۔ عرفان نے اس میں چھلانگ لگادی اور تیرنا شروع
‘ میں باہر کھڑا ان سے بات کرتا رہا“۔
ایک صارف نے لکھا ”کتنے بھولے ہیں‘ عرفان آپ کو یاد کرتے ہیں“۔ ایک اور نے لکھا ”ان تمام سنہری یادوں کو شیئر کرنے کے لئے آپ کا شکریہ‘ اللہ ان کی روح کو پرسکون رکھے“۔
مذکورہ بالی ووڈ کے اداکار نے 54سال کی عمر میں 29اپریل کے روز آخری سانس لی۔ ممبئی کے کوکیلا بین دھیر و بھائی امبانی اسپتال میں ان کا علاج کیاجارہاتھا۔
علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکے