گلبرگہ ۔ 5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ کے 54 سالہ قدیم کنڑا روزنامہ ستیہ کام کے بانی ایڈیٹر آنجہانی پی ایم منور کی 77 ویں سالگرہ تقریب میں سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کے بشمول 6 صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ کی 45 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستیہ کام سمان ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے علاوہ شنکر کوڈلا ایڈیٹر جئے بھیم گدے رام کرشنا بڑ شیشی دی نیو انڈین ایکسپر یس و ہنو منت راؤ بھیرامڈگی اودے وانی چندر کانت ہنسگی سنجے وانی پردیپ کلکرنی ستیہ کام کو ستیہ کام سمان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شری چرالنگ مہا سوامی گدوگے مٹھ مخدوم پورہ گلبرگہ لنگراجپا اپا نائب صدر وشوا ہندو پریشد شمالی کرناٹک کے ہاتھوں صحافیوں کو ستیہ کام سمان ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔پی ایم منور کے بھائی ڈاکٹر ڈی ایم منور موظف ڈائریکٹر و سینئر سائنٹسٹ ریسرچ سنٹر ایگریکلچرل کالج گلبرگہ نے صدارت کی۔ڈاکٹر ایس ایس گبی ادیب و سینئر آرتھوپیڈک سرجن اپاراو اکونی موظف ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات بابو راؤ یڈرامی صدر کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع دیویندرپا کپنور سینئر ایڈیٹر بدھ لوک گروراج کلکرنی صدر کلیان کرناٹک ایڈیٹرس اسوسی ایشن گلبرگہ اور شرن بسپا صدر کلیان کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اور صحافیوں اور معززین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔آنند منور ایڈیٹر روزنامہ ستیہ کام نے تمام مہمانان و مدعوئین کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ ان کے والد کی خواہش کے مطابق ہر سال صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں ستیہ کام سمان ایوارڈس دئیے جائیں گے۔