عشق و عاشقی کے معاملہ میں9 لوگوں کی موت

   

موتیہاری: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں معاشقہ میں اس مہینے محض 22 دنوں میں 9 لوگوں کا قتل کر دیا گیا ہے ۔ جنوری کے آخری 22 دنوں میں ‘محبت’ میں ملنے والی ‘سزا’ کے طور پر نو افراد کو قتل کیا گیا۔ کہیں بیٹی نے ماں کو مار ڈالا تو کہیں بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کہیں بہنوئی نے سالے کا گلا کاٹ دیا تو کہیں باپ نے بیٹی کومار کر دفن کردیا، کہیں محبت میں گرفتار جوڑے نے خودکشی کر لی۔