عصمت دری اور قتل کامعاملہ

   

وزیراعلی نے مقتولہ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی
حیدرآباد۔ 19فروری (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک 15سالہ لڑکی کے رشتہ داروں سے ملاقات کی جس کی سال 2017میں عصمت دری کے بعد قتل کی واردات پیش آئی تھی۔یہ واردات کرنول ضلع میں پیش آئی تھی اور اس کی لاش ہاسٹل کے کمرہ میں مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی تھی۔جگن نے مقتولہ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جنہوں نے اس واردات کی تفصیلات سے ان کوواقف کروایا۔ وزیراعلی نے اس موقع پر انصاف کی یقین دہانی کروائی۔مقتولہ کے رشتہ داروں نے ان سے خواہش کی کہ اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کیاجائے ۔صرف غیر جانبدارانہ انداز میں جانچ سے ہی خاطیوں کو سزادی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی نے بھی پولیس کی جانچ میں کئی نقائص کی نشاندہی کی۔