عصمت ریزی ملزمین کی رہائی شرمناک

   


سکریٹری چیف منسٹر آفس تلنگانہ شریمتی سمیتا سبھروال کا ردعمل
حیدرآباد۔14۔نومبر(سیاست نیوز) محترمہ سمیتا سبھر وال سیکریٹری چیف منسٹر آفس نے بلقیس بانو معاملہ میں 11 مجرموں کی رہائی کے فیصلہ کے بعد جس طرح سے خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی تھی دوبارہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے عصمت ریزی کے مجرمین کی رہائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک حرکت قرار دیا۔ محترمہ سمیتا سبھروال نے مدھیہ پردیش عدالت کی جانب سے عصمت ریزی کے مجرموں کی رہائی کے حکم پر ٹوئیٹر کے ذریعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ رجحان یوں ہی چلتا رہا تو ایسی صورت میں خواتین کو ہتھیار رکھنے کی اجازت دے دینی پڑے گی۔ گذشتہ دنوں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے عصمت ریزی کے مجرموں کو دی گئی سزاء کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ سمیتا سبھروال نے کہا کہ قانون اور انصاف دو مختلف نہیں ہوسکتے لیکن ملک میں جو رجحان فروغ پا رہا ہے اس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سابق میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانوکی عصمت ریزی کے مجرموں کی گجرات میں رہائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور اس وقت بھی وہ سرخیوں میں رہی تھیں کہ ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کے خلاف وہ سرکاری عہدہ پر ہوتے ہوئے بھی اپنی رائے رکھتی ہیں اور اس رائے کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔ م