عصمت ریزی کیس کارکن قومی اقلیتی کمیشن نے پولیس اسٹیشن پہنچ کرتفصیلات حاصل کی

   

حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کی 14 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کے سلسلہ میں قومی اقلیتی کمیشن کی خاتون رکن نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر کیس کی تفصیلات حاصل کی۔ کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی نے پولیس اسٹیشن چندرائن گٹہ پہنچ کر وہاں کے انسپکٹر کے این پرساد ورما سے ملاقات کی اور کیس سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی۔ کمیشن کی رکن نے عصمت ریزی کیس فائیل کا تجزیہ کیا اور بعد ازاں اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ چندرائن گٹہ علاقہ نوری کالونی بنڈلہ گوڑہ میں 17 جون کو 4 نوجوانوں محمد یوسف عرف ابو، شیخ اعجاز، شیخ سالار عرف سہیل اور شیخ اسمعیل عرف فیروزنے کم عمر لڑکی کا اغوا کرنے کے بعد عصمت ریزی کی تھی اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ب