جارجیا :ہیوی ویٹ باکسنگ کے دو مرتبہ عالمی چیمپئن اور جارج فورمان گرِل کے ذریعے لاکھوں ڈالرز کمانے والے معروف کھلاڑی جارج فورمان 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ہیوسٹن کے ایک ہاسپٹل میں جمعہ کی رات دنیا سے رخصت ہوئے۔ان کے اہل خانہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہاکہ فورمان ایک انسان دوست، اولمپین، دو بار کے عالمی چیمپئن اور ایک معزز شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنے نام اور خاندان کی عزت کو برقرار رکھنے کیلئے انتھک محنت کی۔ان کے بھائی نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔