عقیدۂ ختم نبوت ایمان کی بنیاد مشاورتی اجلاس سے مولانا ابرار الحسن قاسمی کا خطاب

   

کاماریڈی ۔8جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے، اور اسی بنیاد کو متزلزل کرنے کے لئے قادیانیت، شکیلیت اور دیگر باطل و گمراہ فرقے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان فتنوں کے تعاقب اور عامۃ المسلمین کے ایمان و عقائد کے تحفظ کی خاطر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی گزشتہ 25 برسوں سے مسلسل میدان عمل میں مصروف ہے صدر مجلس، مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی نے مجلس کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عوامِ اہلِ ایمان سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم مقصد کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ اس موقع پر مجلس کے ذمہ داران حافظ محمد فہیم الدین منیری، محمد جاوید علی، حافظ محمد عبدالواجد علی، الحاج میر فاروق علی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور و دیگر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر مالی معاونت کریں بلکہ دعوتی اسفار میں بھی وقت نکال کر عملی شمولیت اختیار کریں، علاوہ ازیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ گھر، دکان یا دفتر میں موجود غیر استعمال شدہ اشیاء مثلاً فرنیچر، پلاسٹک، لوہا یا دیگر سامان مجلس کو عطیہ کیا جاسکتا ہے، جسے فروخت کرکے دینی مکاتب کے استحکام مساجد کی تعمیر وآبادی، اور مستحقین کی مدد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے پُرامید لہجے میں کہا کہ قوم اپنی دینی شناخت، مسلکی حفاظت اور نسلِ نو کی ایمانی تربیت کیلئے ضرور بھرپور تعاون کرے گی۔رابطہ کیلئے سیل نمبرات 9014142314، 8897837839، 9346650825پر ربط پیدا کریں ۔