علاج کے بغیر موت پر اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کامعاوضہ، ممتا بنرجی کا اعلان

   

کولکاتا : جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے نتیجے میں ریاست میں اب تک 29 افراد بغیر علاج کے فوت ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان 29 افراد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔ جمعہ کو ممتا بنرجی نے کہاکہ جونیئر ڈاکٹروں کے ہڑتال کی وجہ سے صحت کی خدمات متاثر ہوئی ہے ۔ علاج نہیں ملنے کی وجہ سے اب تک 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ یہ رقم 29 متوفیوں کے لواحقین کو دی جائے گی۔ آر جی کار میں خاتون ڈاکٹر کے قتل اور زیادتی کے خلاف جونیئر ڈاکٹرز ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔