واقعہ کے فوری بعداسپتال کے عملے نے پولیس کوطلب کیااور اس کیس میں مزیدتحقیقات جاری ہے۔
گروگرام۔یہاں کے ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج مریض کے بھائی کی جانب سے سات مرتبہ گاڑی دوڑانے کے ایک معاملہ کی پولیس تحقیقات کی جارہی ہے‘ اس واقعہ میں اسپتال کے احاطہ میں کھڑی کئی گاڑیوں کونقصان ہوا ہے۔
اسپتال میں زیر علاج دو معمر مریض کے علاج کو لے کر فیملی ممبرس کے درمیان پیش ائے تکرار کے پیش نظر بالی اسپتال کے اندرپیک اپ ٹرک دوڑنے کا18ڈسمبر کے رو ز پیش ائے واقعہ پر مشتمل ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی اجرائی عمل میں ائی ہے جس میں صا ف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک اسپتال کے احاطہ میں گاڑیوں کو روند رہا ہے۔
واقعہ کے فوری بعداسپتال کے عملے نے پولیس کوطلب کیااور اس کیس میں مزیدتحقیقات جاری ہے۔
بالاجی اسپتال گروگرام کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بلوان سنگھ نے کہاکہ ”ہمارے اسپتال کے اندر ایک شخص 7-8مرتبہ گاڑی دوڑائی۔ مذکور ہ میڈیکل اسٹور اور 10-15گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ ڈرائیور دومریضوں کا رشتہ دار ہے جس کا علاج کیاجارہا ہے۔ ہم نے پولیس کو طلب کیا اور وہ اس کیس کی جانچ کررہی ہے“۔ اس ضمن میں مزید جانکاری کا انتظار کیاجارہا ہے۔