علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) کنچن باغ اور مادھاپور پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 19 سالہ ابراہیم جو رکھشاپورم علاقہ کے ساکن عبدالرشید کا بیٹا تھا یہ لڑکا موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے موٹر سیکل ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں ابراہیم فوت ہوگیا۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 25 سالہ رمیش جو پیشہ سے آن لائن فوڈ سپلائی کرتا تھا۔ سوچترا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ سائبر ٹاور کے قریب موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔