علم مبارک پر مناسب فیصلہ کرنے کمشنر پولیس حیدرآباد کو ہائی کورٹ کی ہدایت

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے یوم عاشورہ کے موقع پر بی بی کا علم مبارک کو الاوہ بی بی سے سے مسجد الٰہی چادر گھاٹ تک لے جانے کے معاملہ پر پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار کو مناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست کی سماعت کے دوران بتایا کہ جلوس عاشورہ کیلئے سپریم کورٹ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور وہ اس معاملہ پر کوئی احکام جاری نہیں کرسکتے۔

درخواست گذار کے وکیل پی وینو گوپال نے فاضل جج کو بتایا کہ علم مبارک کو بی بی کے الاوہ سے چادر گھاٹ تک لے جانا 400 سالہ قدیم روایت ہے اور ہم اس کیلئے ہاتھی یا جلوس کی اجازت نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہمیں صرف ایک بڑی گاڑی میں 12 علم لے جانے کیلئے 12 آدمیوں کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے اس پر کوئی ٹھوس فیصلہ دینے کے بجائے پولیس کمشنر کو درخواست گذاروں کی درخواست پر فوری غور کرتے ہوئے اس پر 30 اگست سے قبل کوئی فیصلہ لینے کا حکم دیا۔