نئی دہلی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے علیحدہ سیبیٹنگ کوچ کی ضرورت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ٹی20 کوچ بننے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ضروری نہیں ہے ، کیونکہ ایسے کوچ کا کام کھلاڑیوں کو مثبت ذہنیت کے ساتھ کھیلنے میں مدد کرنا ہے ۔انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاص فارمیٹ کے لئے الگ سے ٹی20 کوچ رکھ سکتے ہیں۔یہ درست نہیں ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلے یا کافی کرکٹ نہیں کھیلے شخص کامیاب ٹی20 کوچ نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں ایک کوچ کا کام آپ کو مثبت ذہنیت کی صلاحیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ آپ اپنا فطری کھیل دکھا سکیں۔
