علیل بیٹے کو دیکھنے ماں نے 2700 کیلو میٹر کا سفر کیا

   

کوٹائم ؍ تھرواننتاپورم ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوویڈ۔ 19 کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ سخت ترین ملک گیر پابندیوں کے باوجود ایک 50 سالہ خاتون نے اپنے شدید علیل 29 سالہ بیٹے بی ایس ایف جوان کو دیکھنے کیلئے 6 ریاستوں سے گذرتے ہوئے 2700 کیلو میٹر موٹرکار کے ذریعہ کئے گئے سفر کرتے ہوئے جودھپور پہنچ گئی۔ موٹرکار کے ذریعہ کئے گئے سفر میں خاتون کے ساتھ اس کی بہو اور ایک رشتہ دار بھی ساتھ تھا۔