علیگڈھ 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو میں ہوئے حملہ کے بعد علیگڈھ مسلم یونیورسٹی میں آج رات احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ احتجاجی طلبا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک مارچ رات میں منعقد کرتے ہوئے جے این یو طلبا سے اظہار یگانگت کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے بھی اس حملہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ آج ملک بھر میں صورتحال انتہائی غیر یقینی ہوگئی ہے ۔