علیگڑھ ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں اسٹوڈنٹس نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں آج ترمیم شدہ قانون شہریت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ۔ احتجاجی طلبہ سی اے اے سے آزادی کے نعرے لگاتے رہے اور عہد کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ، وہ اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے ۔ احتجاجیوں میں لڑکیاں اور اسکولی بچے بھی شامل ہوگئے جن کا تعلق کیمپس کے اندرون واقع اسکولس سے ہے۔ احتجاجی جلوس پرانی چنگی سے شروع ہوا اور یونیورسٹی کی باب سرسید پر ختم ہوا۔ احتجاجیوں نے دہلی کے شاہین باغ مظاہرین اور جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے احتجاجیوں کی تائید میں بھی نعرے لگائے۔