علی کول تانڈہ میں ایک شخص کی خودکشی

   

شمس آباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل کے علی کول تانڈہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کیتاوت تکیہ 43 سالہ کسان جسکی شادی 25 سال قبل کیتاوت موتی سے ہوئی شادی کے کئی سال تک اولاد نہ ہونے پر اس نے اس کی سالی کیتاوت انیتا سے شادی کرلی جس سے اسے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئے۔ یہ سبھی ایک ہی مکان میں رہ رہے تھے۔ وہ شراب کا عادی ہوچکا تھا اور وہ شراب پیکر دونوں بہنوں سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ جمعرات کی رات وہ حد سے زیادہ شراب پی کر آیا اور جھگڑا کرکے گھر سے باہر چلا گیا۔ جمعہ کو وہ ایک کھیت میں ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے اس کی بیوی کو دی۔ کیتاوت موتی نے شمس آباد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے نعش کو عثمانیہ دواخانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا۔ ش