علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج

   

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران این سی سی کی وردی پہنے ہوئے کچھ طلباء کا ایک مبینہ ویڈیو اے بی وی پی سے وابستہ طلباء تنظیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں طلباء مبینہ طور پر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ اے بی وی پی صدر کی شکایت پر اب اس پر پولیس کی طرف سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اے ایم یو انتظامیہ نے ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل بھی کر دیا ہے۔