جگتیال ضلع کلکٹر جی روی کی کیمپ آفس سے ویڈیو کانفرنس
جگتیال :ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے کیمپ آفس سے رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقادعمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عمارتوں کی عاجلانہ تکمیل کی منصوبہ بندی کی جائے۔اراضی کے مسائل درپیش ہونے پر تحصیلدار یا آر ڈی او سے مسائل کو حل کروائیں۔رعیتو ویدیکا عمارتوں کی تعمیر کافی پیچھے ہے۔کسی بھی صورت میں 5/اکٹوبر تک تعمیری کاموں کی تکمیل کی جائے۔وقت مقررہ پر عمارتوں کی تعمیر میں تساہلی برتنے والے عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کو وجہ بتاؤ نوٹس دی جائیگی۔محکمہ پنچایت راج کے انجنیرکاموں کی پیش رفت کا معائنہ کرتے رہیں۔تعمیرات کے لئے فراہم کردہ ریت اور سمنٹ کو صرف تعمیرات کے لئے ہی استعمال کیا جائے کسی دوسرے اغراض کیلئے غیر قانونی منتقلی پر سخت نظر رکھی جائے۔تعمیرات کے لئے زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو کام پر لگوایا جائے۔رعیتو ویدیکا کی تعمیرات کے لئے معاوضہ بھی ادا کیا جاچکا ہے۔مابعد انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر سے ایم پی ڈی اوس کے ساتھ مواضعات کے فطری نباتات سے متعلق ویڈیو کانفرنس کاانعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر عہدیداروں کو تاکید کی کہ ان نباتات کو مقصد کے مطابق شجر کاری کی جائے۔اس کام کیلئے اراضی کو مختص کیا جاچکا ہے۔جہاں پودوں کی شجرکاری کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو۔اور نباتات کے درمیان راستے کیلئے زیادہ اراضی استعمال نہ کی جائے۔اور ٹریکٹروں کے ذریعہ پودوں کو پانی پہنچایا جائے۔چہارشنبہ تک فطری نباتات سے متعلقہ کاموں کی تکمیل کرنے ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔کمپوسٹ پٹ،شمسشان گھاٹ و دیکر ترقیاتی کاموں کا مسلسل معائنہ کیا جاتا رہے۔اور ہر جمعہ کو کام کی پیش رفت کی تصاویر پیش کی جائیں۔سڑکوں کے دونوں جانب 5 میٹر کے فاصلہ کے ساتھ شجرکاری کی جائے۔اور انکی نگہبانی بھی کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی اروناسری، ضلع پریشد سی ای او سرینیواس، محکمہ جنگلات کے عہدیدار وینکٹیشور،پی ڈی ڈی آر ڈی اے لکشمی نارائنا نے شرکت کی۔