عمان میں سرکاری نئے ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف

   

مسقط۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سلطنت عمان نے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 23 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ کورونا بحران اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا ہے۔عمانی محکمہ سول سروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سرکاری اخراجات میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ تمام سرکاری محکموں میں پی ایچ ڈی کے حامل نئے ملازمین کی تنخواہ میں 23 فیصد جبکہ بیچلر ڈگری کے حامل ملازمین کی تنخواہ میں 14 فیصد کمی کی جائے گی۔