عمان میں مساجد کی نومبر میں کشادگی

   

مسقط ۔ سلطنت عمان نے کہا ہے کہ مساجد کو باجماعت نماز کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نومبر کے وسط میں کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ گائیڈ لائنز اور مقررکردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں کھولنے کے بارے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے کا انحصار سپریم کونسل کی رپوٹ پر ہوگا جوکورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے طریقہ کار کی نگرانی کرتی ہے۔اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد اتنی کم ہے جو دوسروں کے لیے خطرہ نہ بنیں اور وباکو پھیلنے سے روکا جاسکے۔یادرہے کہ کورونا کی وجہ عمان میں مساجد کو بھی مقفل کردیا گیا تھا اور انکی کشادگی کیلئے اب حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔