تہران: ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے پیر کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے۔خامنہ ای نے ہیثم بن طارق سے ملاقات کی جو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر اتوار کو تہران پہنچے تھے۔عمان کے سلطان ایک بڑے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جس میں دفاع، خارجہ امور اور اقتصادیات کے وزراء بھی شامل تھے۔عمان کے شاہی دربار کے مطابق یہ دورہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام پہلوؤں کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے ہمسایہ ممالک اور دور دراز کے اسلامی ممالک کے ساتھ روابط کیلئے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔