عمران خان بنے محمد بن سلمان کے ڈرائیور

,

   

سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے شہزادہ سلمان کا وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا۔

یہی نہیں، عمران خان نے خود پرنس محمد بن سلمان کی گاڑی چلائی اور انہیں پی ایم ہاوس تک لے گئے۔ پاکستان کے پی ایم عمران خان کے گاڑی چلانے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور ان کا کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں گوادر کے قریب ایک تیل ریفائنری میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاوس میں خصوصی ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ان کی حفاظت میں تقریبا 123 سعودی عرب رائل گارڈز تعینات کئے گئے، جبکہ پاکستان حکومت نے بھی حفاظت کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ جب وہ اپنے خصوصی طیارہ سے اسلام آباد آ رہے تھے، اس وقت چار پاکستانی فائٹر جیٹس بوئینگ 787 ان کے جہاز کو سیکورٹی کے گھیرے میں لے کر چل رہے تھے۔

https://twitter.com/palsourav99/status/1097327558306103296