عمران خان ملک چلانے کے قابل نہیں: پاکستان سپریم کورٹ

,

   

اسلام آباد/ نئی دہلی: پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان حکومت سے اپنی ناراضگی اور بے اطمینانی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک چلانے یا فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہے۔ جسٹس قاضی فائز اور جسٹس سردار طارق کی دو رکنی بنچ نے مجالس مقامی کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے حلقوں کی نئی حدبندی کے بارے میں آرڈیننس کی اجرائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بنچ نے اس معاملہ کو چیف جسٹس سے رجوع کردیا ۔ ایکسپریس ٹربیون، پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فاضل عدالت کو سماعت کے دوران مطلع کیا گیا کہ مردم شماری کے ضمن میں فیصلہ کونسل مشترکہ مفادات نے نہیں کیا ۔ جسٹس عیسیٰ نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ کونسل کا اجلاس 2 ماہ میں کیوں نہیں ہوا ہے۔ انہوںنے استفسار کیا کہ کیا مردم شماری کے نتائج جاری کرنا حکومت کی ترجیح نہیں ہے۔جج موصوف کے مطابق حکومت اور اس کے حلیف تین صوبوں میں برسر اقتدار ہیں اور اس کے باوجود کونسل کی جانب سے کوئی فیصلہ تک نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ملک چلانے سے یا فیصلہ کرنے سے قاصر ہے ۔

اجمل پرریمارک ، شیوراج کیخلاف شکایت درج
گوہاٹی: چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف جہدکار ایس ایس گوکھلے نے چیف الیکٹورل آفیسر ، آسام کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ ضلع دیبرو گڑھ میں انتخابی ریالی کے دوران چوہان نے صدر اے آئی یو ڈی ایفبدر الدین اجمل کے بارے میں ریما رک کیا تھا کہ انہوں نے دراندازوں کی حمایت کی۔