عمران خان کا دورہ امریکہ

,

   

واشنگٹن: وہائٹ ہا ؤز نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کردی ہے۔ وہائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 22جولائی کو عمران خان کا استقبال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ پریس سکریٹری کا کہناتھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور عمران خان ن انسداد دہشت گردی، دفاعی، توانائی اور تجارتی سمیت دیگر کئی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق وہائٹ ہاؤز کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔