عمران خان کو الیکشن کمیشن کی وجہ نمائی نوٹس

   

کراچی، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انتخابی کمیشن (ای سی پی) نے گھوٹکی میں ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان کے وہاں کے دورہ کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جمعرات کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتہ میں جواب کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر عمران خان نے چہارشنبہ کو گھوٹکی کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران مسٹرعمران خان نے سابق وفاقی وزیر سردار محمد خان ماہرکے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا تھا۔گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار عبدالباری فتافی نے مسٹر عمران خان کے دورے کے سلسلے میں شکایت کی تھی۔ اسی شکایت کی بنیاد پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔مسٹر پتافی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا گھوٹکی کا دورہ انتخابی کمیشن کے 18 جولائی کو ضمنی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کے 9 دن بعد ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے یہ دورہ وفاقی وزیر کے انتقال کے تقریبا ایک مہینے بعد کیا ہے ۔