عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

   

اسلام آباد:سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا جس کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالاکیلئے روانہ ہوگئے۔