اسلام آباد ۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ویلادی میر پوٹن کی دورہ ٔروس کی دعوت قبول کرلی جس کے بعد اب وہ ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کی تصدیق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان دورہ امریکہ کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق روس کے شہر ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر تک منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے وزیراعظم پاکستان وہاں جائیں گے۔
