صرف دو دن میں 50 کروڑ کلب میں انٹری‘شائقین کی جانب سے اچھی پذیرائی
نئی دہلی ۔17؍اگست ( ایجنسیز) عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 نے ریلیز کے صرف دو دن میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے کے کلب میں انٹری کرلی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اس کے گانے بھی ناظرین میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔ فلم کی ابتدائی کمائی نے عمران ہاشمی کے کیریئر میں اسے ایک اہم فلم بنا دیا ہے۔سیکنلک کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ نے دوسرے دن ہندوستانی باکس آفس پر 33.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا جبکہ فلم کی مجموعی کمائی 40.50 کروڑ روپے رہی۔ فلم کو دوسرے دن ملک بھر میں 10,496 شوز ملے اور اس کی اوکیوپینسی تقریباً 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔فلم نے دو دن میں مجموعی طور پر 55.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کرلیا ہے جبکہ اس کا گراس کلیکشن 66.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح فلم نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں ہی 50 کروڑ روپے کے کلب میں جگہ بنا لی ہے۔دنیا بھر میں بھی فلم کی نمائش بہتر نظر آرہی ہے۔ آوارہ پن 2 رومانس اور ایڈونچر پر مبنی فلم ہے، جس میں عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ ہیں۔یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم کی ابتدائی باکس آفس کارکردگی اور شائقین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں ’آوارہ پن 2‘ کی کمائی میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔