عمرعبداللہ کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

   

سری نگر : نیشنل کانفرنس کے نائب صٓدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہول گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے باوجود عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارت جوڑو یاترا جمعہکی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور آج ہی ویسو اننت ناگ پہنچے گی۔یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہول گاندھی کے ہمراہ ہے ۔دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔