عمرہ زائرین کو دوران بارش سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایت

   

مکہ مکرمہ،6 اگست (یو این آئی)سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔بیان کے مطابق کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔دوران بارش کوشش کی جاتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔ جنرل اتھارٹی کی سیفٹی گائیڈ لائنز کا مقصد بھی زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے ۔دوسری جانب اگر آپ جی سی سی ملک کے رہائشی ہیں اور سعودی عرب میں لیاوور کے ساتھ بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اب آپ مفت اسٹاپ اوور ویزا سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو آپ کو اپنے ٹرانزٹ کے دوران عمرہ کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔یہ ویزا سعودیہ ائیرلائنز اور فلائین کے ساتھ بکنگ کے ذریعے دستیاب ہے جو روحانی سفر کے ساتھ طویل فاصلے کے سفر کو یکجا کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے ۔سعودی ٹرانزٹ ویزا یا اسٹاپ اوور ویزا ایک خصوصی ویزا ہے جو مسافروں کو مملکت میں 96 گھنٹے (چار دن) تک رہنے کی اجازت دیتا ہے ۔