عمرہ کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں کی تعداد زیادہ

,

   

پاکستان سرفہرست ، انڈونیشیا کو دوسرا مقام ، اب تک 2.78 ملین ویزا جاری
جدہ ۔ /13 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سعودی عرب کے ویژن 2030 ء کے تحت عمرہ اور حج کے انتظامات کو وسعت دینا شروع کیا ہے ۔ اس سال سعودی عرب کو عمرہ کے لئے آنے والے عازمین کی تعداد 2,785,790 ہوگئی ہے ۔ ان میں سے 2,346,429 عازمین دارالسلطنت سعودی عرب پہونچ چکے ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے مقدس مقامات مکہ و مدینہ میں 2,122,424 عازمین بذریعہ ہوائی سفر پہونچے ۔ عمرہ کے لئے سب سے زیادہ تعداد پاکستان کے عازمین کی ہے ۔ 737,745 عازمین کو ویزا جاری کیا گیا ۔ ان کے بعد انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد 420,410 ہے ۔ ہندوستان کو تیسرا مقام حاصل ہے جہاں سے 292607 عازمین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ ملائیشیا 135,895 ، یمن 128,618 ، مصر 73179 ، ترکی 65970 ، دوبئی 59,855 اور بنگلہ دیش سے 57,701 عازمین جدہ پہونچے ہیں ۔ ویژن 2030 ء اصلاحات منصوبہ کا مقصد زائد از 30 ملین عازمین عمرہ کو ویزا فراہم کرنا ہے ۔ اوران کے لئے شاندار خدمات فر اہم کرنا ہے ۔