عمرے کیلئے کورونا ویکسین لازمی

,

   

سعودی حکومت نے رمضان میں عمرے کے لیے جانے والوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر اب صرف ان افراد کو عمرے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔ ایک بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ سرکاری ایپ پر ڈالنا لازمی ہوگا۔ سعودی حکومت نے پچھلے سال وبا کے باعث صرف دس ہزار لوگوں کو حج کی اجازت دی اور بعد میں سات ماہ کی بندش کے بعد اکتوبر سے عمرے کی اجازت بھی جزوی طور پر بحال کی۔