عمر خالد کو چار سال بعد 7 روزہ ضمانت

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو کے سابق طالب علم و سماجی رہنما عمر خالد کو دہلی فسادات سازش کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عمر خالد کو خاندان میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند دنوں کے لیے عبوری ضمانت دی گئی ہے۔خالد کو اپنی کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ ککڑڈوما کورٹ نے عمر خالد کو 7 دنوں کیلئے عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں سازش سے متعلق مقدمہ کے سلسلے میں گذشتہ چار سال سے عدالتی تحویل میں ہیں۔ عبوری ضمانت کی مدت 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوگی۔