عمر خالد کیس ، جج سماعت سے علحدہ

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں دہلی تشدد کیس کے ملزم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی تھی۔ لیکن جسٹس امیت شرما نے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے کیس کی سماعت اب 24 جولائی کو ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی عمر خالد اپنی ضمانت کی درخواست ڈال چکے ہیں جس کو دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے مسترد کر یا تھا۔ 28 مئی کو دہلی کی کورٹ میں درخواست مسترد ہوجانے کے بعد عمر خالد نے بھر سے ضمانت کی عرضی داخل کی۔