عمر خالد کی ضمانت عرضی سے متعلق فیصلہ پھر ملتوی، اب 23 مارچ کو ہوگی اگلی سماعت

   

عمر خالد کو اب ضمانت کے لئے 23 مارچ تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ دہلی کورٹ نے دہلی تشدد کے ملزم عمر خالد کی ضمانت عرضی پر فیصلہ 23 مارچ تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اب اس معاملے پر آئندہ سماعت 23 مارچ کو شام چار بجے ہوگی۔ پیر کو عدالت فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو لے کر سماعت کر رہی تھی۔ ان فسادات میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کا نام سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ تین مارچ کو کڑکڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ یہ دوسری بار ہے جب عمر خالد کی عرضی پر فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت پہلے پیر کو فیصلہ سنانے والے تھے، لیکن انہوں نے اس معاملے کو بدھ کے لئے ملتوی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ تیار نہیں ہے۔عمر خالد کی ضمانت عرضی سے متعلق فیصلہ پھر ملتوی، اب 23 مارچ کو ہوگی اگلی سماعت