نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ میں دہلی فسادات کیس میں قید کی زندگی گزار رہے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سریش کیت کی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 29 اگست کو کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل 22 جولائی کو جسٹس امیت شرما نے عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔