عنبر پیٹ میں ناگ سانپ سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ علاقہ عنبر پیٹ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نا گ سانپ اچانک رہا ئشی علاقہ میں گھس گیا۔ مقامی عوام نے پہلے سانپ کو گول ناکہ برج کے پاس دیکھا اور پولیس کو آگاہ کیا۔ لیکن سانپ کچھ ہی دیر میں قریب کے رہائشی علاقہ موسیٰ نگر میں داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں عوام خوف زدہ ہو گئی۔ اسی دوران سانپ پکڑنے والا پہنچ گیا اور ناگ سانپ کو پکڑ کر زو پارک منتقل کر دیا گیا۔