عوامی خدمات کانگریس کا نصب العین : محمد علی شبیر

   

کاماریڈی میں سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر غریبوں میں بلانکٹس کی تقسیم

کاماریڈی :کل ہند کانگریس صدر شریمتی سونیا گاندھی کے جنم دن کے موقع پر آج کاماریڈی میں سونیا گاندھی کا جنم دن سادگی کے ساتھ مناتے ہوئے غریبوں میں شبیر علی فائونڈیشن کے ذریعہ بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ سونیا گاندھی کے 74 ویں سالگرہ کے موقع پر غریب اور سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے ریلوے اسٹیشن میں رہنے والے غریب عوام کو 500 بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کاماریڈی حلقہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے برسوں سے اپنی خدمات کو انجام دیا جارہا ہے ۔ کوویڈ 19 کے موقع پر حالات انتہائی سنگین تھے ایسے وقت میں 64 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے غریبو ں میں اجناس اور ضروری اشیا ء کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سونیا گاندھی کے صحت مند کیلئے ہمیشہ دعاگو ہے کیونکہ سونیا گاندھی و ہ کام کردیکھا ہے جو 60 سال میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔ بعدازاں محمد علی شبیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں برسراقتدار جماعت اور بی جے پی بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ہے اور پیسے اور شراب بڑے پیمانے پر تقسیم کی گئی شراب حیدرآباد کے 150 ڈیویژنوں میں پانی کی طرح بہائی گئی اور ہر گھر میں رقم تقسیم کی گئی ہے بی جے پی اور ٹی آرایس پیسے کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کے پاس پیسے خرچ کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ وہ اپنے کام کاج کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ انہوں نے کاماریڈی حلقہ کے ہر منڈل میں سونیا گاندھی کے جنم دن کے موقع پر پروگرامس کو انجام دینے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو ، ٹائون کانگریس پی راجو ، اقلیتی سیل کے صدر محمد سراج الدین اور بھکنور منڈل کانگریس کے صدر میر امتیاز علی ، ارکان بلدیہ سید انور احمد ، محمد اسحاق شیرو ،روی پرساد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔