عوامی خدمت کو نصب العین بنائیں

   

نظام آباد ، ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ کے کانگریس کارکنوں سے سیتا اکا کا خطاب

نظام آباد۔یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد، ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے توسیع اجلاس اے وی ایم گارڈن میں منعقد ہوا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر و ضلع انچارج سیتااکا نے پارٹی کارکنان کو گروپ بندیوں سے بالاتر ہو کر اچھے کارکنوں کی طرح کام کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں متحدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد سریش کمار ، ارکان اسمبلی بھوت ریڈی ،سدرشن ریڈی ،لکشمی کانت راؤ ،مدن موہن راؤ، ڈاکٹر سنجے،سابقہ ایم ایل سی جیون ریڈی کے علاوہ دیگر اہم قائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ریاستی وزیر سیتااکانے زور دے کر کہا کہ ہر کارکن کو عوامی خدمت کو نصب العین بناتے ہوئے کانگریس کی ترقی میں اپنی ذمہ داری کو انجام دینا ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے انجام دیئے جانے والے پروگراموں کو عوام تک پہنچانے میں مصروف ہونے کی خواہش کی۔ سیتااکا نے اپنی تقریر میں بی آر ایس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے دور میں ریاست کے مالی وسائل اور فنڈز کو صرف کے سی آر خاندان نے اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ، جسے بی آر ایس حکومت نے تعمیر کیا تھا، اب ’’کولیشورم‘‘ (منہدم ہونے والا) کی طرح تبدیل ہو چکا ہے، اور یہ منصوبہ عوامی پیسے کا زیاں بن چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی کانگریس پارٹی ایک وسیع اجلاس 4 جولائی کو حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد کر رہی ہے ۔ اس اجلاس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے مہمانِ خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ سیتااکا نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس پروگرام میں ضلع پارٹی انچارج رکن خان ساز کونسل بلمور وینکٹ،رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی، بھوپت ریڈی، مدن موہن راؤ ،رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکر، گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔اس موقع پر بڑے پیمانے پر کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنایا ۔